اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کل اجلاس میں پیش کی جائیگی

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کل اجلاس میں پیش ...

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل الرحمن کے خلاف تحریک عدم اعتماد (کل)30 جولائی کو اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کا خصوصی اجلاس میں پیش کی جائیگی۔ ایسوسی ایٹ سیکرٹری سید ذاکر نقوی نے بتایا کہ اجلاس اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے 32 میں سے 28 ممبران کی درخواست پر بلایا گیا اجلاس میں اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل الرحمان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی، انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر فضل الرحمن کے خلاف تحریک عدم اعتماد اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے فیصلوں کے خلاف کام کرنے پر لائی جا رہی ہے،واضح رہے کہ اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل نے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو پاکستان فٹ بال فیڈریشن میں نمائندگی کا اختتار دیا تھا جس کی اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر فضل الرحمان نے خلاف ورزی کی ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی