لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید دو میچزآج کھیلے جائینگے

لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید دو میچزآج کھیلے جائینگے

اسلام آباد (این این آئی)لیڈنگ ٹینس بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے مزید دو میچز(آج) بدھ کو اوپن یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ،اسلام آبادکھیلے جائیں گے،پہلا میچ لیڈنگ الیون اور ایڈمیشن الیون کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے میچ میں فیڈرل بورڈ کی مقابلہ ینگ الیون سے ہوگا۔

، ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر محمد ایاس نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں 18 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں ، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل مقابلے 18 اگست سے شروع ہونگے جبکہ فائنل مقابلہ 20 اگست کو کھیلا جائیگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی