وسیم کھتری نے ڈنپاک 27 ویں پاکستان اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

وسیم کھتری نے ڈنپاک 27 ویں پاکستان اسکریبل چیمپئن شپ جیت لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(اے پی پی) وسیم کھتری نے ڈنپاک 27 ویں پاکستان اسکریبل ماسٹرز چیمپئن شپ جیت لی۔ وسیم نے مسلسل چوتھی بار ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا ہے تفصیلات کے مطابق کراچی کے مقامی ہوٹل میں کھیلی گئی چیمپئن شپ میں وسیم کھتری نے ایک بار پھر غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسٹرز کیٹگری میں ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ ان کا مسلسل چوتھا جبکہ مجموعی طور پر ساتواں ٹائٹل ہے۔ وسیم نے 2008ء میں پہلی بار 18 برس کی عمر میں قومی ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔
اور اس کے بعد وہ اب تک مزید چھ ٹائٹلز جیت چکے ہیں۔