جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کلائیو رائس 66سال کی عمر میں انتقال کر گئے

جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کلائیو رائس 66سال کی عمر میں انتقال کر گئے

جوہانسبرگ(بیوروروپورٹ)جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کلائیو رائس 66سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق کلائیو رائس گذشتہ کچھ عرصے سے برین ٹیومر کا شکار تھے۔ انہوں نے 1969میں فرسٹ کلاس کرکٹ کا آغاز کیا۔ذرائع کے مطابق وہ اکیس سال کی پابندی کی وجہ سے کوئی ٹیسٹ نہ کھیل سکے اور انہوں نے تین ایک روزہ میچز میں جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی