قومی تھرو بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس آج سے شروع ہوگا

قومی تھرو بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس آج سے شروع ہوگا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے زیر اہتمام اور پنجاب تھرو بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی تھرو بال کوچنگ اینڈ ریفریز کورس آج بدھ29جولائی سے مری میں شروع ہوگا۔

پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے سیکرٹری مقبول آرائیں کے مطابق کورس میں ملک بھر سے کوچز اور ریفریز شرکت کریں گے اور یہ کورس تین روز تک جاری رہے گا۔ کورس کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کیں جائیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی