آئی جی پنجاب نے 3 ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے

آئی جی پنجاب نے 3 ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے
آئی جی پنجاب نے 3 ایس پیز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجاب پولیس کے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے صوبہ میں 3 ایس پیز کے تبادلے کر دیے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے ڈاکٹر رضوان کو ایس پی صدر گوجرانوالہ تعینات کر دیا ہے ۔ دوسری جانب ایس پی مجاہد سکواڈ لاہور مختار حسین کو سنٹرل پولیس آفس رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ان کی جگہ سید قرار حسین کو ایس پی مجاہد سکواڈ لاہور تعینات کر دیا گیا ہے ۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے تینوں ایس پیز کے تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

مزید : لاہور