ملک بھر میں کارڈلیس فونز کی فروخت و استعمال پر پابندی عائد

ملک بھر میں کارڈلیس فونز کی فروخت و استعمال پر پابندی عائد
ملک بھر میں کارڈلیس فونز کی فروخت و استعمال پر پابندی عائد

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے) نے ملک بھر میں کارڈ لیس فونز کی فروخت و استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ پابندی منگل کے روز منعقد ہونے والے اجلاس میں عائد کی گئی جس میں ایف آئی اے، پولیس حکام، ٹریڈرز یونین اور امپورٹرز کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کارڈ لیس فون موبائل سگنل استعمال کرتے ہیں موبائل سروس کی کوالٹی پر برا اثر ڈالتے ہیں ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کارڈلیس فونز کی فروخت و استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : سائنس اور ٹیکنالوجی