مالی سال15-2014 کے دوران ریکارڈ ڈیڈھ لاکھ کاریں فروخت

مالی سال15-2014 کے دوران ریکارڈ ڈیڈھ لاکھ کاریں فروخت

  کراچی(آئی این پی) پاکستان میں رواں سال کاروں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کی آٹو موبائلز انڈسٹری کے مطابق مارچ 2015 میں کاروں کی ریکارڈ فروخت ہوئی ہے اس سال مارچ تک پاکستان میں جتنی گاڑیاں فروخت ہوئیں وہ پچھلے سال کی فروخت سے زیادہ ہے.اس لحاظ سے گزشتہ سال کی کاروں کی فروخت کا ریکارڈبھی ٹوٹ گیا، ذرائع کے مطابق مالی سال 2014-15 میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت ہوئیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں تیس فیصد زیادہ ہیں۔اس کی اہم وجہ کار لیزنگ اور بینکوں کی جانب سے معاشی معاونت ہے، اس کے علاوہ اس کی بڑی اوردوسری اہم وجہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں سات سے دس فیصد کمی ہے۔علاوہ ازیں کزشتہ چند سال سے پاکستان میں کار انڈسٹری کی ترقی کے باعث رینٹ اے کار کے کاروبار میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مزید : کامرس