ایف پی سی سی آئی کی میاں ادریس کو فیڈمک کا چیئرمین مقررہونے پر مبارکباد

ایف پی سی سی آئی کی میاں ادریس کو فیڈمک کا چیئرمین مقررہونے پر مبارکباد

لاہور(کامرس رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے ریجنل چےئرمین خواجہ ضرار کلیم اور نائب صدر حمید اختر چڈھانے ایف پی پی سی آئی کے صدر اور ممتاز تاجر رہنما میاں محمد ادریس کو فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک )کانیا چےئرمین مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی اداروں میں تاجر رہنماؤں کی نمائندگی انتہائی ضروری ہے جس سے مسائل کی نشاندہی کرنے اور اس کے حل میں آسانی پیدا کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ میاں ادریس کی تقرری سے فیڈمک کی دن دوگنی رات چوگنی ترقی کیلئے وہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے مزید کہا فیڈمک وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وژن کے مطابق کام کرتے ہوئے انڈسٹریل اسٹیٹس کا جال بچھا کر روزگار کے مزید مواقع کی فراہمی کویقینی بنائے۔

مزید : کامرس