ایک روزہ مندے کے بعدتیزی‘ 35200کی نفسیاتی حدبحال

ایک روزہ مندے کے بعدتیزی‘ 35200کی نفسیاتی حدبحال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر) ایک روزہ مندی کے بعد کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا، کے ایس ای 100 انڈیکس 35200 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر دوبارہ بحال ہو گیا ، تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 24 ارب سے زائد روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمائے کا مجموعی حجم 76کھرب روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا تاہم کاروباری حجم پیر کی نسبت 20 کروڑ شیئرز کم رہا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100انڈیکس ٹریڈنگ کے دوران 35200، 35300اور 35400پوائنٹس کی 3نفسیاتی حددیں عبور کرتا ہوا 35443.46پوائنٹس پر جا پہنچا تاہم حصص کے فروخت پر دباؤ کے سبب انڈیکس کاروبار کے اختتام تک یہ سطح برقرار نہ رکھ سکا کاروباری اتھار چڑھاؤ کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس 35049.32پوائنٹس کی کم ترین سطح پر بھی دیکھا گیا۔تجزیہ کاروں کے مطابق بہتر نتائج والے حصص سرمایہ کاروں میں معمولی دلچسپی کا مظاہر ہ کیا لیکن تیسرے درجے کے حصص میں سرمایہ کاری سے گریز کیا ۔اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ نتائج سیزن کا وقت قریب ہونے کی وجہ سے توقعات پر سرمایہ کاری اور خریداری کا رجحان دیکھا جا رہا ہے تاہم کسی بھی وقت مارکیٹ میں مزید گراوٹ کے خدشات موجود ہیں ۔ منگل کو کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای 100انڈیکس میں 99.17پوائنٹس کااضافہ ریکارڈ کیاگیا جس سے کے ایس ای 100انڈیکس 35175.49پوائنٹس سے بڑھ کر 35274.66پوائنٹس پربندہوا۔

ہوا ،اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس 39.59پوائنٹس کے اضافے سے 21860.27پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 24518.15پوائنٹس سے بڑھ کر 24598.23پوائنٹس پرآگیا۔تیزی کے سبب اسٹاک مارکیٹ کے سرمائے میں 24ارب 57کروڑ32لاکھ 40ہزار198روپے کااضافہ ہوگیا جس سے اسٹاک مارکیٹ کامجموعی سرمایہ 75کھرب 91ارب 51کروڑ41لاکھ 79ہزار655روپے سے بڑھ کر 76کھرب 16ارب 8کروڑ74لاکھ 19ہزار 853روپے ہوگیا ۔ مارکیٹ میں منگل کو36کروڑ 26لاکھ 80حصص کاکاروبار ہوااورٹریڈنگ ویلیو 12ارب روپے رہاجبکہ پیرکو57کروڑ6لاکھ 82ہزارحصص کے سودے ہوئے اورٹریڈنگ ویلیو 12ارب روپے ریکارڈ کیاگیاتھا۔کراچی اسٹاک مارکیٹ میں منگل مجموعی طوپر375کمپنیوں کاکاروبار ہوا جن میں سے 225کمپنیوں کے بھاؤ میں اضافہ، 131میں کمی اور19کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے سلک بینک 2کروڑ11لاکھ ٹی آر جی پاک 1کروڑ92لاکھ ،جہانگیر صدیق کمپنی 1کروڑ60لاکھ،سوئی سدرن گیس 1کروڑ59لاکھ اوربائیکوپیٹرولیم 1کروڑ44لاکھ حصص کے سودوں کے ساتھ سرفہرست رہے۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے اعتبار سے سیفائر ٹیکسٹائل کے بھاؤ میں 33.51روپے اور ایکسائیڈ پاک کے بھاؤ میں 33.50روپے کااضافہ جبکہ رفحان میظ کے بھاؤ میں 550.99روپے اور کولگیٹ پامولیوکے بھاؤ میں 50روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید :

کامرس -