اسٹیل بار مینوفیکچرنگ فیسلٹی کی تعمیر کے لیے معاہدے پر دستخط

اسٹیل بار مینوفیکچرنگ فیسلٹی کی تعمیر کے لیے معاہدے پر دستخط

کراچی( اکنامک رپورٹر)پاکستان کی صف اول کی اسٹیل بار مینو فیکچررامریلی اسٹیلز لمیٹڈنے پاکستان کی سب سے بڑی اسٹیل بار مینوفیکچرنگ فیسلٹی کی تعمیر کے لیے جس کی سالانہ پیداوری گنجائش300,000 ٹن ہوگی پری میٹلز ٹیکنالوجیز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔اس توسیع کے بعدامریلی کی اسٹیل بار کی کل گنجائش نصف ملین ٹن سالانہ ہو جائے گی۔پری میٹلز ٹیکنالوجیز،سیمنز، VAI ، اورمتسو بیشی کا مشترکہ منصوبہ ہے،یہ ایک ایسا دیو ہیکل انٹرنیشنل گروپ ہے جو پوری ویلیو چین کو خام مال سے لے کر تیار شدہ مصنوعات تک، اسٹیل مینو فیکچرنگ سلوشنز فراہم کرتا ہے۔پری میٹلزکی امریکا ،اٹلی اور چین میں مینو فیکچرنگ فیسلٹیز ہیں اور یہ دنیا میں انتہائی معتبر اسٹیل مینو فیکچررز کا سب سے بڑا ایکوئپمنٹ سپلائر ہے۔

امریلی اسٹیلز میں توسیع کے کام کی نگرانی اور اس پر عملدرآمد،اٹلی کے شہر میلان میں قائم پری میٹلزٹیکنالوجیز لانگ پراڈکٹس ڈویژن کر رہا ہے جو دنیا کے مختلف ممالک میں500 کی ریکارڈ تعداد میں پلانٹ نصب کر چکا ہے۔

مزید : کامرس