پاکستان ہارٹی کلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے نئے چیئرمین فدا اسحاق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

پاکستان ہارٹی کلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے نئے چیئرمین فدا اسحاق نے ...

لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستان ہارٹی کلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے نئے چیئرمین فدا اسحاق نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ۔گزشتہ روز وزارت تجارت کی جانب سے پاکستان ہارٹی کلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کا نیا بورڈ آف ڈائریکٹرز تشکیل دیا گیا جس میں وحید احمد،فیاض احمد صدیقی،محمود نواز شاہ، محمد عاصم خان،شاہد سلطان، محمد عاصم خاں، محمد اشرف اور ڈاکٹر محمد اسلم گل شامل ہیں ۔کمپنی کے نئے چیئرمین فدا اسحاق اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اراکین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پاکستان ہاری کلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کی تنظیم نو کریں گے اور اس کی کارکردگی بڑھانے کی کوشش کریں گے ۔نئے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایسے منجھے ہوئے اور اہل لوگوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن کا تعلق سبزیوں اور پھلوں کے شعبے سے ہیں لہٰذا ان اراکین کی مشاورت سے کمپنی ایسی پالیسیاں بنائیں گی جس سے پاکستان کی تازہ سبزیوں اور پھلوں کی ایکسپورٹ بڑھانے میں مدد ملے گی۔

کمپنی کے چیئرمین نے بتایا کہ پھلوں اور سبزیوں کی پیداوار بڑھانے اور ان کی ایکسپورٹ میں اضافہ کیلئے نئی حکمت عملی اپنائی جائے گی جس سے ملکی سبزیوں اور پھلوں کی ایکسپورٹ میں نمایاں اضافہ ہو گا۔

مزید : کامرس