انجینئررضوان اشرف فیڈمک کے ڈائریکٹرمقرر

انجینئررضوان اشرف فیڈمک کے ڈائریکٹرمقرر

فیصل آباد (بیورورپورٹ) ایم ۔ اے ٹیکسٹائل پرائیویٹ لمیٹڈ کے انجینئر رضوان اشرف کو فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ انجینئر رضوان اشرف اس وقت فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کے طور پر بھی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔بطور صدر چیمبر وہ فیڈمک کے بورڈ آف ڈائریکٹر کے ایکس آفیشو ڈائریکٹر بھی ہونگے جبکہ انہیں ان کی انفرادی حیثیت میں بھی بورڈ کا ڈائریکٹر بنایا گیا ہے۔

مزید : کامرس