سٹیٹ بینک کی فارن کرنسی کے بدلے ڈالر لانے کی اجازت

سٹیٹ بینک کی فارن کرنسی کے بدلے ڈالر لانے کی اجازت

کراچی (آئی این پی)اسٹیٹ بینک نے دس سال بعدغیرملکی کرنسی کے بد لے کیش ڈالر ملک میں لانے پر عائد پابندی اٹھالی ہے۔سرکلر بھی جاری کردیاگیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے دس سال بعد غیرملکی کرنسی کے بدلے کیش ڈالر ملک میں لانے کی اجازت دیتے ہوئے سرکلرجاری کردیاگیاہے ۔ جبکہ ایکسچینج کمپنیز کو بھی فارن کرنسی کے بدلے نقد ڈالر لانے کی اجازت مل گئی ہے۔ ابتدائی طور پر تین اگست سے تین اکتوبر تک دو ماہ کے لئے اجازت دی گئی ہے۔ کیش ڈالر ملک میں لانے پر دوہزار پانچ میں پابندی لگائی گئی تھی۔

مزید : کامرس