جِن پنگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں پہلی بار خطاب کریں گے

جِن پنگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس میں پہلی بار خطاب کریں گے

اقوام متحدہ (اے پی پی) رواں برس ستمبر میں ہونے والے اقوام متحدہ کے سترہویں اجلاس سے پہلی مرتبہ چینی صدر شی جِن پنگ خطاب کریں گے۔ اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں روسی صدر پیوٹن اور ایرانی صدر حسن روحانی کی شرکت کو غیر معمولی خیال کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے اجلاس سے خطاب کرنے والے مختلف ملکوں ے سربراہان کی ابتدائی فہرست جاری کی ہے۔ جِس کے مطابق کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسِس بھی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

وہ امریکی صدر اوباما سے پہلے عالمی لیڈروں سے مخاطب ہوں گے۔ 2 برس قبل جنرل اسمبلی کے اجلاس کے بعد امریکی صدر اوباما نے ایرانی لیڈر حسن روحانی سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی۔ بھارت، برطانیہ، شام، سعودی عرب اور شمالی کوریا کے سربراہان ریاست اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

مزید : عالمی منظر