شام میں داعش کے خاتمے کیلئے امریکہ اور ترکی کا مشترکہ کوششوں پر اتفاق

شام میں داعش کے خاتمے کیلئے امریکہ اور ترکی کا مشترکہ کوششوں پر اتفاق

 انقرہ(این این آئی) شام کے شمالی علاقے سے داعش کے خاتمے کیلئے امریکہ اور ترکی نے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ کے ایک سینئر عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ہمارا مقصد داعش سے پاک زون کا قیام ہے اور ترکی کی شام کے ساتھ سرحد پر زیادہ سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانا ہے عہدیدار کے مطابق زون کی ابھی تفصیل طے کی جائے گی تاہم ترکی کے ساتھ داعش مخالف مشترکہ فوجی کوششوں میں نوفلائی زون کا قیام شامل نہیں ۔ادھر ترکی کے وزیراعظم احمد داووداغلو نے کہاکہ ان کی فوج خطے میں توازن کو تبدیل کرسکتی ہے۔امریکی حکام کے مطابق اس تعاون کا مقصد ترکی کی سرحدوں کے ساتھ منسلک شام کی سرحدوں سے داعش سے پاک علاقے کا قیام ہے۔امریکی صدر اوباما کے ایتھوپیا کے دورے کے موقع پر ایک امریکی عہدیدار نے بتایا کہ مذکورہ علاقے کے حوالے سے تفصیلات تاحال آنا باقی ہیں۔امریکی حکام نے بتایا کہ نو فلائے زون کے نفاذ کے لیے مشترکہ فوجی تعاون اس میں شامل نہیں۔نیٹو کے چیف جینس اسٹولٹین برگ نے ترکی کے دفاعی حقوق کو تسلیم کیا تاہم کہا ہے کہ ذاتی دفاع کا تناسب بھی ہونا چاہیے۔

مزید : عالمی منظر