ملائیشین وزیراعظم نے کرپشن کیس میں ملوث نائب وزیراعظم اور اٹارنی جنرل کو برطرف کردیا

ملائیشین وزیراعظم نے کرپشن کیس میں ملوث نائب وزیراعظم اور اٹارنی جنرل کو ...

کوالالمپور(اے پی پی) ملائیشیاء کے وزیراعظم نجیب رزاق نے کرپشن کیس میں ملوث نائب وزیراعظم اور اٹارنی جنرل کو ان کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نجیب رزاق نے ملک کے سب سے بڑے کرپشن سکینڈل میں ملوث ہونے کی بناء پر نائب وزیراعظم محی الدین یاسین اور اٹارنی جنرل عبدالغنی پٹیل کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا ہے۔

مزید : عالمی منظر