پورٹ ٹرسٹ

پورٹ ٹرسٹ

  کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی بندرگاہ پر گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 1لاکھ18ہزار895ٹن کارگو کی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جن میں سے 1لاکھ558ٹن درآمدی کارگو اور 18ہزار 337ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔منگل کو کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ کے مطابق درآمدی کارگو میں35ہزار511ٹن بلک کارگو82ہزار242ٹن خشک کارگو اور18ہزار316ٹن مائع کارگو جبکہ برآمدی کارگو میں3ہزار ٹن بلک کارگو اور18ہزار337ٹن خشک کارگو شامل تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہینڈل کیے گئے درآمدات میں 24ہزار860ٹن کنٹینرائزڈ کارگو21ہزار871ٹن بلک کارگو اور 17ہزار632ٹن کو ئلہ ودیگرشامل ہیں۔

جبکہ برآمدات میں13ہزار786ٹن کنٹینرائزڈ کارگواور1ہزار151ٹن بلک کارگو شامل تھا،اس دورا ن بندرگاہ پر5جہاز لنگرانداز ہوئے اور 6جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران 12جہازوں کی آمد اور2جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔

مزید : کامرس