ترکی نے عسکری امداد کی درخواست نہیں کی، نیٹو چیف

ترکی نے عسکری امداد کی درخواست نہیں کی، نیٹو چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسلز(اے پی پی) مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے سربراہ جینز سٹولٹن برگ نے واضح کیا ہے کہ ترکی نے کرد عسکریت پسندوں اور اسلامک اسٹیٹ سے نمٹنے کے لیے نیٹو سے عسکری امداد کی اپیل نہیں کی ہے۔رپورٹ کے مطا بق اپنے ایک بیان میں اسٹولٹن برگ نے کہا کہ ترکی سکیورٹی اور عسکری اعتبار سے ایک انتہائی مضبوط ملک ہے۔اس موقع پر انھوں نے انقرہ حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ کرد عسکریت پسندوں کے خلاف فضائی کارروائیوں سے کردوں کے ساتھ جاری امن عمل کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔ نیٹو اتحاد کے سربراہ نے ترکی کی اسلامک اسٹیٹ کے خلاف فوجی کارروائی کی تعریف کی ہے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا یہ بیان ترکی کی جانب سے مغربی دفاعی اتحاد کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر سامنے آیا ہے۔
واضح رہے کہ اِس ہنگامی اجلاس کی درخواست ترکی نے کی تھی۔

مزید :

عالمی منظر -