چین ٗخاتون شاپنگ سینٹر میں لگی الیکٹرک سیڑھیوں سے گر کر ہلاک ہو گئی

چین ٗخاتون شاپنگ سینٹر میں لگی الیکٹرک سیڑھیوں سے گر کر ہلاک ہو گئی

بیجنگ (این این آئی)وسطی چین میں ایک خاتون شاپنگ سینٹر میں لگی الیکٹرک سیڑھیوں سے گر کر ہلاک ہو گئی۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ ایسکلیٹر کے اوپری حصہ میں لگا ایک لوہے کا پینل ٹوٹنے سے 30 سالہ بدقسمت خاتون ژیانگ لیو جوان اور اس کا چھوٹا بچہ پھنس گئے شاپنگ مال میں لگے سی سی ٹی وی سے معلوم ہوا کہ ڑیانگ نے بچہ کو ایسکلیٹر سے باحفاظت نکال لیا تاہم و ہ خود نیچے گر گئیں۔واقعہ کے بعد لوگوں میں شاپنگ مال پر غصہ پھیل گیا اسکلیٹر کے سامنے کھڑے ملازمین نے خاتون کو نکالنے کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکے میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاپنگ سینٹر نے فوری طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم مقامی حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دیں۔روزنامہ وہان ایوننگ نیوز نے غیر مصدقہ اطلاعات کے حوالے سے بتایا کہ حال ہی میں ایسکلیٹر کی معمول کی دیکھ بھال ہوئی ، جس دوران ٹیکنیشنز نے لوہے کا پینل تو تبدیل کر دیا مگر اس کے سکریو ڈھیلے چھوڑ دئیے۔

مزید : عالمی منظر