ایران جوہری معاہدے پر ریپبلکن کی تنقید افسوسناک ہے ،باراک اوباما

ایران جوہری معاہدے پر ریپبلکن کی تنقید افسوسناک ہے ،باراک اوباما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایتھوپیا(آن لائن) امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا ہے کہ وہ ابھی ایران کے جوہری معاہدے کے خلاف مضبوط حقیقی دلائل سننے کے منتظر ہیں جبکہ معائدے بارے ریپبلکن کی تنقید افسوسناک ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی ملک ایتھوپیا کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 99 فیصد لوگ اس جوہری معاہدے کے حامی ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ایک بہترین اور ہر ایک کے مفاد پر مبنی معاہدہ ہے انہوں نے کہا کہ ابھی وہ اس جوہری معاہدے بارے مزید اچھے دلائل سننے کے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ بعض ریپبلکن سینیٹر کی جانب سے اس معاہدے پر تنقید افسوسناک ہے ۔

مزید :

عالمی منظر -