شام کیلئے تیسرا نیا امریکی ایلچی نامزد

شام کیلئے تیسرا نیا امریکی ایلچی نامزد

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے شامی تنازع کا سیاسی حل تلاش کرنے کی غرض سے جنگ زدہ عرب ریاست کے لئے اپنا نیا ایلچی مقرر کیاچار برس قبل شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے امریکہ نے تیسری مرتبہ اس عہدے پر فائز عہدیدار کو تبدیل کیا ہے۔عربی زبان پر دسترس رکھنے والے مسٹر مائیکل ریٹنے یروشلم میں امریکہ کے قونصل جنرل اور عراق، لبنان، مراکش اور قطر میں سفارتکار کے طور پر بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ وہ مسٹر ڈینئل روبینٹسن کی جگہ لیں گے۔مسٹر روبینٹسن کو اب تیونس میں امریکہ کا سفیر مقرر کیا گیا ان سے پہلے مسٹر رابرٹ فورڈ شام کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔2014ء میں مستعفی ہونے والے مسٹر فورڈ نے شامی اپوزیشن کے منتشر گروپوں کے نام نہاد ماڈریٹ عناصر کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش کی تھی۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے نئے ایلچی مسٹر ریٹنے پر زور دیا کہ وہ اپنے پیش رو کے کام کو آگے بڑھائیں تاکہ شام کے تباہ کن اور پیچیدہ تنازع کے بارے میں امریکی ردعمل کے خدوخال نمایاں ہو سکیں۔جان کیری کے مطابق ہم بشار الاسد کے علاوہ بحران کے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل تلاش کرتے رہے ہیں۔

ہم نے دہشت گردی کے خطرے اور اعتدال پسند اپوزیشن کی حمایت کو بطور اصول اپنایا تاکہ انسانی تباہی کے اس معاملے سے شام کے ہمسایوں کو بچایا جا سکے۔

مزید : عالمی منظر