سری نگر میں نوجوان کی پر اسرار ر موت پر سری نگر کے کئی علاقوں میں ہڑتال رہی

سری نگر میں نوجوان کی پر اسرار ر موت پر سری نگر کے کئی علاقوں میں ہڑتال رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تال رہی جس دوران مائسمہ،لال چوک اور ملحقہ علاقوں میں پولیس ا ور مظاہرین کے مابین شدیدجھڑپوں کے دوران پتھراو ،لاٹھی چارج اور شلنگ ہوتی رہی جبکہ مائسمہ میں کرفیو جیسی پابندیاں رہیں ۔مندر باغ کے 20سالہ نوجوان اویس احمد ففو کی پراسرار موت کے خلاف سول لائنز کے لال چوک ،مائسمہ ،گا کدل ،بڈشاہ چوک ،کرالہ کھڈ ،بسنت باغ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے ۔مائسمہ میں پرتشدد احتجاج کو روکنے کیلئے علاقہ میں صبح سے ہی پولیس اور سی آر پی ایف کی بھاری تعیناتی عمل میں لائی گئی تھی جبکہ گا کدل پل کی تار بندی کرکے علاقہ میں کرفیو جیسی پابندیاں رہیں ۔اویس احمد کی پراسرار موت کے خلاف مائسمہ میں پولیس اور احتجاجی نوجوانوں کے مابین شدید جھڑپیں ہوئیں تھیں ۔ صبح مائسمہ میں نوجوانوں کی ٹولیاں سڑکوں پرنکل گئیں ،احتجاجی مظاہرے کئے اور ٹائر جلا کر نعرے بازی کی ۔ مظاہرین نے آزادی کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے جونہی بڈشاہ چوک کی طرف پیش قدمی کی تو پولیس اور سی آر پی ایف نے انہیں تتر بتر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا۔جس پرمظاہرین نے مشتعل ہوکر سنگ باری کی۔اس موقعہ پر پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے نوجوانوں کی ٹولیوں کو تتربتر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا اور اشک آورگولے داغے ۔جس کے نتیجے میں مائسمہ ،ریڈ کراس روڈاور ملحقہ علاقے میں افرا تفری مچ گئی ۔ پولیس اور مظاہرین کے مابین شدید جھڑپوں کے نتیجے میں جب ماحول انتہائی کشیدہ ہوگیا تو غیر مہلک ہتھیاروں سے لیس پولیس اور فورسزکے اضافی اہلکاروں کو طلب کیا گیا۔ اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے شلنگ کی۔ علاقے کی سڑکوں پر ہر طرف پتھر اور اینٹیں دکھائی دے رہی تھیں جبکہ پولیس اور نیم فورسز اہلکاروں کی ایک بھاری تعداد نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے رکھا تاکہ تاکہ جھڑپوں کا سلسلہ مائسمہ علاقے سے باہر نہ آسکے۔لال چوک میں کورٹ روڈ کے قریب نوجوانوں نے احتجاج کیا جس دوران پولیس نے ان کا تعاقب کیا اور سی آر پی ایف نے کئی نوجوانوں کو پکڑ کر ان کی مارپیٹ کی ۔
امیرا کدل علاقہ میں خشت باری کررہے نوجوانوں کو قابو کرنے کیلئے پولیس نے اشک آور گولے داغے ۔بعد دوپہر مائسمہ بنڈ ،بڈشاہ پل اور گلی کوچوں میں پولیس نے خشت باری کررہے نوجوانوں کو قابو کرنے کیلئے ایک بار پھر شلنگ کی اور احتجاجی نوجوانوں کا تعاقب کیا ۔ پولیس اور سی آر پی ایف نے گا کدل پر رکاوٹیں کھڑا کرکے ٹریفک کی نقل وحرکت کو کو روک کر کسی بھی گاڑی یا راہگیر کو مائسمہ کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی۔ مائسمہ میں دن بھر وقفے وقفے سے پولیس اور احتجاجی نوجوانوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہیں جس کے نتیجے میں مائسمہ میں آس پاس علاقے میں تنا اور کشید گی کا ماحول بنا رہا ۔پولیس اور احتجاجی نوجوانوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں کئی زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے نصف درجن نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ۔سول لائنز میں اگرچہ ٹریفک معمول کے مطابق چلتا رہا تاہم دکانیں اور دیگر کاروباری ادارے بند رہے جبکہ چھاپڑی فرشوں نے بھی لال چوک علاقہ میں ہڑتال کی ۔

مزید :

عالمی منظر -