وردہ بشیرکی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن آزاد کشمیر میں دوسری پوزیشن

وردہ بشیرکی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن آزاد کشمیر میں دوسری ...
وردہ بشیرکی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن آزاد کشمیر میں دوسری پوزیشن

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

جدہ (بیورو رپورٹ) یہاں مقیم پاکستانی تارکین وطن محمد بشیر کی صاحبزادی وردہ بشیرنے بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن آزاد کشمیر میں بورڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اس نے 1100 میں سے 1066 نمبر حاصل کئے۔ وردہ بشیر نے اپنی کامیابی کا سہرہ اپنے والدین اور اساتذہ کے سر کرتے ہوئے کہا کہ والدین نے انہیں ہمیشہ سپورٹ کیا جس کی وجہ سے وہ دلجوئی سے اپنی تعلیم پر توجہ دیتی رہی اور اساتذہ نے ان پر خوب محنت کی۔ وہ فاطمۃ الزہرہ گرلز ڈگری کالج زیارت پانیولہ ضلع پونچھ میں زیر تعلیم تھیں۔ وردہ بشیر نے کہا کہ وہ آئندہ بھی اسی دلجمعی سے محنت جاری رکھیں گی اور اپنے اس ریکارڈ کو اور زیادہ نمبر لے کر توڑے گی اور پہلی پوزیشن حاصل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد میڈیکل کے پیشے سے منسلک ہوکر دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہے کیونکہ آج بھی ہمارے دور دراز علاقوں میں بہتر میڈیکل سہولتیں میسر نہیں۔ صحتمند معاشرے کے قیام کے لئے بہتر طبی سہولتیں دینا بھی بہت ضروری ہے جس کے لئے وہ آگے بڑھیں گی۔ عزیز و اقارب اور دوستوں نے محمد بشیر کو وردہ کی اعلیٰ پوزیشن حاصل کرنے پر دلی مبارکباد دیں۔

مزید : عالمی منظر