جارحانہ ایرانی بیانات قابل مذمت ہیں،سعودی وزیر خارجہ

جارحانہ ایرانی بیانات قابل مذمت ہیں،سعودی وزیر خارجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(آئی این پی)سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایران کے 'جارحانہ بیانات' کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بیانات اچھے تعلقات کے خواہاں ملک کے عزم کا مظہر نہیں ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق یہ مذمت تہران کی جانب سے سعودی عرب کے قریبی اتحادی بحرین پر ان الزامات کے بعد سامنے آئی جن میں کہا گیا تھا کہ منامہ، خلیج میں کشیدگی کو ہوا دینے کے لئے ایران پر بے بنیاد الزام عاید کر رہا ہے۔یوریی یونین کی فارن پالیسی چیف فیڈریکا مغیرنی کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ یہ سب ہمارے لئے ناقابل قبول ہے۔'اتوار کے روز ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحرین پر بے بنیاد الزامات' کا الزام عاید کیا جس کا مقصد خطے میں تناو' پیدا کرنا ہے۔ اس بیان سے پہلے بحرینی وزیر داخلہ نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ انہوں نے ایران سے ہتھیار سمگلنگ کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لیا ہے۔عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ 'ایسے بیانات اچھے تعلقات کے خواہاں ملک کے عزم کا مظہر نہیں ہیں۔یہ بیانات صورتحال کو خراب کر رہے ہیں اور بات صرف یہی نہیں رک جاتی۔ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے دورہ کویت میں بحرینی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا جن میں دعوی کیا گیا تھا کہ منامہ نے ایران سے اسلحہ سمگلنگ میں ملوث دو افراد گرفتار کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں دو ٹوک الفاظ میں ان دعووں کو غلط قرار دیتا ہوں۔

مزید :

عالمی منظر -