بھارتی جیلوں میں قید کشمیری سیاسی قیدیوں کو انسانیت کی بنیاد پر سرینگر منتقل کیا جائے، ظفر بٹ

بھارتی جیلوں میں قید کشمیری سیاسی قیدیوں کو انسانیت کی بنیاد پر سرینگر منتقل ...

سری نگر (کے پی آئی) جموں وکشمیر سالویشن مومنٹ کے چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے بھارتی جیلوں میں قید کشمیری سیاسی قیدیوں کو انسانیت کی بنیاد پر سرینگر منتقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سخت ترین اور جان لیوا گرمی کی وجہ سے قیدیوں کی صحت پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں اور گھر والے وادی اور ریاست سے دور ان کے ملاقات کیلئے آنے جانے کا خرچہ بھی برداشت نہیں کر پا رہے ہیں جسکی وجہ سے وہ اپنے پیاروں سے ملاقات نہیں کرپارہے ہیں۔

4151فر بٹ نے کہاکہ اپنے آپ کو انسانیت اور جمہوریت کاملک پیش کرنے والی بھارتی حکومت کو چاہے کہ وہ مختلف جیلوں میں مقید کشمیری سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر سرینگر منتقل کریں تاکہ ان کے صحت پر برے اثرات مرتب نہ ہوسکے اور وہ اس شدت کی گرمی سے بچنے کے ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں سے با آسانی ملاقات کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ جیلوں میں مقید کشمیری قیدیوں کو واپس کشمیر منتقل کرنے اور ان تمام قیدیوں کی رہائی جنہوں نے اپنی عمر قید سزا کی معیاد مکمل کر لی ہیں ،کیلے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کریں اور بھارت پر دباو ڈالیں تاکہ مظلوم کشمیریوں کو انصاف مل سکے ۔

مزید : عالمی منظر