میکسیکو، مسلح افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکار، 9 حملہ آور بھی مارے گئے

میکسیکو، مسلح افراد کے حملے میں دو پولیس اہلکار، 9 حملہ آور بھی مارے گئے

میکسیکو سٹی (اے پی پی) شمال مغربی میکسیکو میں مسلح افراد کے پولیس پر حملے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں 9 حملہ آور بھی مارے گئے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکورٹی ترجمان نے کہا ہے کہ ٹیکساس کی سرحد کے قریب نیولیدڈو شہر میں دو گاڑیوں پر سوار مشتبہ جرائم پیشہ افراد نے پولیس پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں 9حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا گیاہے۔

مزید : عالمی منظر