گیس پائپ لائن میں دھماکہ ، ترکی اور ایران کے درمیان گیس کی ترسیل معطل

گیس پائپ لائن میں دھماکہ ، ترکی اور ایران کے درمیان گیس کی ترسیل معطل

استنبول(اے پی پی) گیس پائپ لائن میں دھماکہ کے باعث ترکی اور ایران کے درمیان گیس کی ترسیل معطل ہوگئی۔ ترکی کے وزیر توانائی نے کہا کہ پیر کو رات گئے مشرقی ترکی میں صوبہ آکری میں ترکی اور ایران کو ملانے والی گیس پائپ لائن میں دھماکہ کے باعث گیس کی ترسیل معطل ہوگئی۔ خبررساں ایجنسی اناطولیہ کے مطابق وزیر توانائی سٹیزیالاز نے بیان میں کہا کہ دھماکہ کی وجہ سے لگنے والی آگ پر ہم نے فوری قابو پا لیا اور جیسے ہی پائپ لائن کی مرمت کا کام مکمل ہوگا گیس جانب سے ذمہ داری قبول نہیں کی گئی تاہم ترک ذرائع ابلاغ نے کالعدم کردش ورکرز پارٹی کو دھماکہ کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

مزید : عالمی منظر