مسافر طیارے براہ راست امریکہ کی پروازوں کیلئے تیار ہیں،ایران

مسافر طیارے براہ راست امریکہ کی پروازوں کیلئے تیار ہیں،ایران

تہران (اے پی پی) ایران نے کہا ہے کہ اس کے طیارے براہ راست امریکہ کی پروازوں کیلئے تیار ہیں۔ ایران کی سول ایوی ایشن کے نگران سربراہ نے کہا ہے کہ ایران کے ایوی ایشن بیڑے میں طویل فاصلے تک سفر کرنے والے طیارے موجود ہیں جو کہ امریکہ کیلئے بغیر کسی جگہ رکے اڑن بھر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کیلئے براہ راست پروازوں سے قبل ضروری سفارتی اجازت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ پابندیوں کے خاتمے کے تناظر میں کئی طیارہ ساز کمپنیوں نے ایران سے تعاون کیلئے تجاویز پیش کی ہیں۔

مزید : عالمی منظر