جرمنی میں دو نقلی پولیس اہلکار گرفتار
برلن (اے پی پی) جرمنی میں پولیس نے کہا کہ جرمن دارالحکومت برلن میں 17 اور 22 سالہ دو نقلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔دو نوجوانوں نے پولیس اہلکاروں کا روپ دھار کر تین بزرگ شہریوں کے گھروں کی گھنٹیاں بجائیں اور بظاہر کچھ چھان بین کی کوشش کی جنہیں بزرگ شہریوں نے اپنے فلیٹس میں داخل نہیں ہونے دیا ۔ پولیس کے مطابق دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جن میں سے ایک کے قبضے سے ایک جعلی شناختی کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔