جوبائیڈن کا نیو یارک کے قدیم ترین ائیر پورٹ کو از سر نوتعمیر کرنیکا حکم

جوبائیڈن کا نیو یارک کے قدیم ترین ائیر پورٹ کو از سر نوتعمیر کرنیکا حکم

نیو یارک(اے پی پی) امریکا کے نائب صدر جوبائیڈن نے نیو یارک کے قدیم ترین ائیر پورٹ کو از سر نوتعمیر کرنے کا حکم دیدیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا کے نائب صدر جوبائیڈن نے نیویارک کے قدیم ترین ایئر پورٹ ’’لا گارڈیا‘‘ کی از سر نو تعمیر کا حکم دیا ہے۔ امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ یہ ائیر پورٹ موجودہ دور کے تقاضوں کو پورا نہیں کرپا رہا لہٰذا اس کو موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق دوبارہ تعمیر کیا جائے اور اس کو مزید وسعت دی جائے۔ ایئر پورٹ کی ازسرنو تعمیر کے لئے تقریباً 4ارب ڈالرز کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے جو کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل ہوگا اور اس کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 2016ء میں شروع کیا جائے گا اور اس کی ازسر نو تعمیر سے 8 ہزار نئی ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ واضح رہے کہ لا گارڈیا ایئر پورٹ 1939ء میں 40 ملین ڈالر کی لاگت سے تعمیر کیا گیا تھا اور گزشتہ سال اس پر تقریباً 27 ملین کے قریب مسافروں نے ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کیا۔ خیال رہے کہ لاگارڈیا ایئر پورٹ 2014ء میں دنیا کے 10 بدترین ایئر پورٹس کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا تھا۔

مزید : عالمی منظر