یونان اور امداد دینے والے ممالک کے مابین مذاکرات کا نیا دور شروع ہو گیا

یونان اور امداد دینے والے ممالک کے مابین مذاکرات کا نیا دور شروع ہو گیا

ایتھنز (این این آئی)یونان اور اس کو امداد دینے والے ممالک کے مابین مذاکرات کا نیا دور شروع ہو گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایتھنز میں ہونے والے ان مذاکرات میں یونان کو دیے جانے والے بیل آؤٹ پیکج کی تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ یہ مذاکرات انتظامی وجوہات کی بنا پر تاخیر سے شروع کیے گئے مذاکرات کے بعد یونان کو 86 بلین یورو کا بیل آؤٹ پیکج فراہم کرنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔واضح رہے کہ طویل مذاکراتی سلسلے کے بعد بالآخر یونان اور اس کے مالیاتی پارٹنرز ایتھز کے لیے بیل آؤٹ پیکج کی شرائط پر متفق ہوئے تھے

مزید : عالمی منظر