ایل سلواڈور میں بس ڈرائیورز کا ہڑتال کا اعلان

ایل سلواڈور میں بس ڈرائیورز کا ہڑتال کا اعلان

سان سلواڈور(اے پی پی) ایل سلواڈور میں سیکورٹی کے ناقص انتظامات کے باعث بس ڈرائیورز نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق گزشتہ روز ایل سلواڈور کے دارالحکومت سان سلواڈور میں 5 بس ڈرائیورز اور ایک نجی ٹرانسپورٹر کو گینگ وار کے افراد کی طرف سے قتل کئے جانے کے بعد بس ڈرائیورز نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے جس کے بعد شہر بھر کی بس سروس معطل ہو کر رہ گئی ہے۔ بس ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ جب تک حکومت انہیں مناسب سیکورٹی فراہم نہیں کرے گی وہ اپنی بسیں نہیں چلائیں گے ‘ دوسری جانب حکومت کی جانب سے گینگ وارز کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کے اعلان کے بعد ملک بھر میں تشدد کے واقعات میں کئی گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ ایل سلوا ڈور میں 2012ء سے لیکر 2014ء تک جھڑپوں کے دوران 30 سے زائد پولیس اہلکار اور 11 کے قریب فوجی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ رواں سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 50فیصد اضافے کے ساتھ 2192تک پہنچ گئی ہے۔

مزید : عالمی منظر