غازی آبا د میں ڈور پھرنے سے7سالہ بچے کا ہاتھ زخمی ہو گیا

غازی آبا د میں ڈور پھرنے سے7سالہ بچے کا ہاتھ زخمی ہو گیا
غازی آبا د میں ڈور پھرنے سے7سالہ بچے کا ہاتھ زخمی ہو گیا

  

لاہور(کر ائم سیل) غازی آبا دکے علاقہ میں ڈور پھرنے سے7سالہ بچے کا ہاتھ زخمی ہو گیا جس کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال لے جا یا گیا جہاں ابتدا ئی طبی امدا د کے بعد فا ر غ کردیا گیا ۔تفصیلا ت کے مطابق غازی آبا د کے علاقہ میں رحمانیہ مسجد گلی نمبر 36کے رہائشی شیرازی کا بیٹا حسنین چھت پر کھیل رہا تھا کہ کٹی پتنگ آ ر ہی تھی جسے اس نے پکڑ نا چا ہاتو اچانک اس کے ہاتھ پر ڈور پھر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ،اس کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال میں لے جا یا گیا جہاں اس کے ہا تھ میں 7ٹا نکے لگے اور بعدزا ں فار غ کردیا گیا ۔ واضح ر ہے کہ وزیر اعلی ٰپنجا ب میا ں شہباز شر یف نے احکا ما ت جا ر ی کئے تھے کہ جس علاقے میں پتنگ با زی ہو گی، وہا ں کاایچ ایس او معطل اور ڈ ی ایس پی اور ایس پی کے خلا ف کارروئی ہو گی ۔ اس بارے میں ایس ایچ اوسے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن باربار فون کرنے کے باوجود اس نے کال وصول نہیں کی۔

مزید : علاقائی