کوٹ لکھپت ، دہشتگردوں کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

کوٹ لکھپت ، دہشتگردوں کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

لاہور(کرائم سیل )کوٹ لکھپت کے علاقہ میں دہشتگردوں کی اطلاع پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، وہ تو نہ ملے پولیس نے گھر وں میں چھاپے مار کر کئی مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز رات گئے پولیس کو اطلاع ملی کہ کوٹ لکھپت جیل کے قریب دہشت گرد موجود ہیں جس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن ایس ایچ اوز اور بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے۔ گھروں کی تلاشی لی گئی ،دہشت گرد تو نہ ملے مگر دوران تلاشی پولیس کئی مشکوک افراد کو پکڑ کر لے گئی جن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید : علاقائی