دہشتگردی کا خدشہ ،سرچ آپریشن میں 3افغان مہاجرین سمیت15سے زائد مشکوک افراد گرفتار

دہشتگردی کا خدشہ ،سرچ آپریشن میں 3افغان مہاجرین سمیت15سے زائد مشکوک افراد ...

لاہور(کر ائم سیل ) شہر میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظرمغل پورہ پولیس نے اچنت گڑ ھ اوراسکے گردونواح میں سرچ آپریشن کے دوران تین افغان مہاجرین سمیت15سے زائد مشکوک افراد کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ ایس پی سول لائنز ہارون جوئیہ اور ڈی ایس پی عثمان کی ہدایت پرایس ایچ او مغل پورہ شہباز علی ،ایس ا یچ او گجر پو رہ چو دھری اشتیا ق نے پولیس نفری کے ہمراہ مغل پو رہ کے علا قے اچنت گڑ ھ اور افغان بستی میں سرچ آپریشن کے دوران تین افغان مہاجرین کو گرفتار کرلیا جس کے بعد پولیس نے کرایہ داروں کے کوائف چیک کئے اور15کے قریب مشکوک افراد جن کے پاس شناختی کارڈز اور شناختی دستاویزات موجود نہ تھے انکو گرفتار کرکے پوچھ گچھ شروع کردی۔اس سلسلہ میں ایس ایچ او مغل پو رہ کا کہنا ہے کہ بعض مشکوک افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہیں جبکہ دیگر افراد سے ابھی تفتیش جاری ہے ۔

مزید : علاقائی