بھنگالی ، چور موبائل شاپ سے ہزاروں روپے کا سامان لے گئے

بھنگالی ، چور موبائل شاپ سے ہزاروں روپے کا سامان لے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) بھنگالی کے علاقہ میں رات گئے نامعلوم چور موبائل شاپ سے ہزاروں روپے مالیت کا سامان چوری کر کے لے گئے پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔دکان مالک محمد عرفان اور اس کے ملازم نعیم نے بتایا کہ وہ عرصہ6 ماہ سے بھنگالی مین بازار میں موبائل شاپ کا کام کر رہے ہیں ۔گزشتہ روز وہ دکان کو رات کے وقت بند کر کے گھر گئے تو رات 3بجے کے قریب انہیں مقامی چوکیدار نے فون کر کے بتایا کہ ان کی دکان کے تالے توٹے ہوئے ہیں اور شتر کھلا ہوا ہے جس پر وہ موقع پر پہنچے تو دکان کا تمام سامان بکھرا پڑا تھا اور اس میں سے قیمتی موبائل اور دیگر اسیسریز چوری کی جا چکی تھیں ۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -