سنگین وارداتوں میں ملوث شفیق ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت3ملزمان گرفتار

سنگین وارداتوں میں ملوث شفیق ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت3ملزمان گرفتار

لاہور(کر ائم سیل)فیکٹر ی ایر یا پولیس نے گن پوائنٹ پر شہریوں سے موبائل فونز، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا ء لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث شفیق ڈکیت گینگ کے سرغنہ سمیت3 ملزموں کو گرفتارکرکے ان سے شہر کے مختلف علاقوں سے ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں میں لوٹا ہو ا لاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق ڈی آ ئی جی آ پر یشنز ڈاکٹر حید ر اشر ف نے شہر میں ڈکیتی ، چوری اور دیگرجرائم کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کو گرفتارکرنے کاحکم دیا۔ ایس پی کینٹ امتیا ز سر ور نے ایس ڈی پی اوڈیفنس سر کل عا صم افتخا ر کی سربراہی میں ایس ایچ اوفیکٹر ی ایر یا انسپکٹر شیخ حما د اخترا ور دیگر اہلکاروں پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی جس نے خفیہ اطلاعات پر ریڈ کرکے شفیق ڈکیت گینگ کے سرغنہ محمدشفیق ،سلما ن اور ریا ض کو گرفتار کرکے ان سے مسروقہ2 موٹر سائیکلیں،10موبائل فونز ،3پسٹل اور درجنو ں گو لیا ں بر آ مدکرلیں۔

مزید : علاقائی