صوبائی دارالحکومت ،چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

صوبائی دارالحکومت ،چور ڈاکو دندناتے رہے ،شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرا ئم سیل ) صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا- شاہدرہ ٹاؤن میں طارق کے گھر سے چور35لاکھ،ڈیفنس بی میں ڈاکٹر ندیم کے گھر سے 9لاکھ،اور فیصل ٹاؤن میں دلشادکے گھر سے 6 لاکھ کی نقدی اورزیورات چوری کر لئے گئے۔ڈاکوؤں نے جوہرٹاؤن میں ارسلان اور اسکی فیملی سے دولاکھ،قائد اعظم انڈسٹریل ایریا میں شفقت کی فیملی سے سوا دولاکھ،ساندہ میں کامران کی فیملی سے 94ہزار،سول لائن میں آفتاب سے 40ہزار،وحدت کالونی میں فرخ سے 65ہزار،شمالی چھاؤنی میں حسن سے 45ہزار،چوہنگ میں سیف سے 42ہزار،کاہنہ میں جاوید اقبال سے 60ہزار،شاہدرہ میں علی رضا سے 28ہزار،راوی روڈ میں احتشام سے 38ہزار،مانگامنڈی میں نواز سے 20ہزار اور نواب ٹاؤن میں امجد سے 12ہزار کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔علاوہ ازیں شاہدرہ ٹاؤن سے ارشاد علی، اقبال ٹاؤن سے محمد علی، مصری شاہ سے حفیظ ، ڈیفنس سے نوید، مغل پورہ سے محمد عامر ،لٹن روڈ سے محمد عاصم، وحدت کالونی سے اسلم ، سمن آبادسے ہمایوں بٹ، نواں کوٹ سے اکرم علی، ساندہ سے شاہد بٹ،اور محمد صدیق مغلپورہ سے عمر حیات کی مو ٹر سائیکلیں اورشفیق آباسے پرویز بٹ، اسلام پورہ سے عاشق کوٹ لکھپت سے پرویز ، اچھرہ سے محبوب بھٹی،راوی روڈ سے محمد احمد، کی گا ڑیاں چوری کر لی گئیں۔

مزید :

علاقائی -