مکان پر قبضے کی کوشش، خواتین اور بچوں کاسڑک بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ

مکان پر قبضے کی کوشش، خواتین اور بچوں کاسڑک بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ

لاہور( کرائم سیل ) شاہدرہ کے علاقہ میں مکان پر قبضے کی کوشش پر خواتین اور بچوں کاسڑک بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ ،خواتین قبضہ گروپ کے خلاف سینہ کوبی بھی کرتی رہیں ۔ بتایاگیاہے کہ منگل کے روز ملک رؤف اور فاروق بٹ نامی قبضہ گروپ نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ زنیب اظہر اور شمیم اختر نامی خواتین کے گھر پر قبضے کی کوشش کی اور اسی دوران گھر میں موجودخواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جس سے زنیب اظہر زخمی ہو گئی جبکہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر اہل علاقہ جمع ہو گئے اور احتجاج شروع کر دیا جبکہ قبضہ گروپ وہاں سے فرار ہونے میں کا میاب ہو گیا۔ متاثرہ خاندان نے ایڈ وکیٹ ظہیر عباس شیخ کی وساطت سے قبضہ گروپ کے خلاف مقدمہ کے اندرج کیلئے پو لیس تھانہ شاہدرہ میں درخواست بھی جمع کروادی ہے۔

مزید : علاقائی