برکی، لوہے کے کٹر میں پھنس کر دو بچوں کے باپ کا بازو کٹ گیا

برکی، لوہے کے کٹر میں پھنس کر دو بچوں کے باپ کا بازو کٹ گیا

لاہور(کرائم سیل) برکی کے علاقہ میں گھر میں قائم فیکٹری میں کام کرتے ہوئے لوہے کے کٹر میں پھنس کر دو بچوں کے باپ کا بازو کٹ گیا۔ساتھی مزدوروں نے زخمی کو قریبی ہسپتال میں منتقل کیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔زخمی ممتاز اور اس کے بیٹے شفیق اور بیٹی نائمہ نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 48سالہ محمد ممتاز برکی کے نواحی گاؤں برکا کا ہائشی ہے اور مقامی موٹر سائیکل کے پارٹس بنانے والی فیکٹری میں ملازم ہے۔ گزشتہ روز کام کے دوران اس کا بازو لوہے کے کٹر میں پھنس گیا جس کی وجہ سے وہ بری طرح زخمی ہو گیا۔ساتھی مزدوروں نے اسے فوری طور پر مقامی ہسپتال میں منتقل کیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : علاقائی