جلد پنجاب کا دورہ اور کارکنان سے ملاقاتیں کروں گا : بلاول بھٹو زرداری

جلد پنجاب کا دورہ اور کارکنان سے ملاقاتیں کروں گا : بلاول بھٹو زرداری

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اعلان کیا ہے کہ وہ جلد پنجاب کا دورہ کریں گے اور کارکنان سے ملاقاتیں بھی کریں گے ۔ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری کی صدارت میں پیپلز پارٹی کا اہم اجلاس طلب کیا گیا تھا جس میں انہیں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی ہے ۔ اس اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ بلدیاتی انتخابات کے ٹکٹ نوجوانوں کو دیے جائیں اور انہیں بھی قومی دھارے میں شامل کیا جائے ۔واضح رہے پیپلز پارٹی پنجاب میں شدید مشکلات کا شکار ہے اور صوبائی صدر منظور وٹو کے علاوہ پارٹی تنظیم کے اراکین تحریک انصاف میں شمولیت سمیت مستعفی ہو چکے ہیں اور یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کا دورہ پنجاب کا فیصلہ پیپلز پارٹی کو بچانے کی کوشش ہے ۔

مزید : صفحہ اول