ثبوت نہ تحقیقات ،بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں اندھا ہو گیا ،غیر واضح فوٹیج پر الزامات لگا دیئے

ثبوت نہ تحقیقات ،بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں اندھا ہو گیا ،غیر واضح ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (خصوصی رپورٹ)بھارتی میڈیا پاکستان سے دشمنی میں اندھا ہو گیا ، ثبوت نہ تحقیقات ، غیر واضح سی سی ٹی وی فوٹیج پر بھارت نے پاکستان پر الزامات لگا دیئے۔ بھارتی میڈیا پاکستان سے دشمنی میں اندھا ہو گیا ، ثبوت نہ تحقیقات ، غیر واضح سی سی ٹی وی فوٹیج پر بھارت نے پاکستان پر الزامات لگا دیئے۔ بھارتی حکومت اور انٹیلی جنس کی ناکامی پر نشانہ پاکستان کو بنایا جا رہا ہے۔سابق بھارتی وزیر لالو پرساد یادیو کا کہنا ہے کہ گرداس پور پولیس سٹیشن پر حملہ مودی حکومت کی ناکامی ہے ، مودی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے گرداس پور کا واقعہ پیش آیا۔نام نہاد جمہوریت کے علمبردار بھارت میں اس وقت 67 علیحدگی پسند تحریکیں کام کر رہی ہیں ، ان میں سے17 بڑی اور 50 چھوٹی تحریکیں ہیں ، امن کی آشا کا راگ الاپنے والا بھارت در حقیقت انہی لا تعداد تنظیموں پر پردہ ڈالنے اور حقائق چھپانے کے لئے پاکستان کے خلاف زہر اگلتا رہتا ہے۔

مزید :

صفحہ اول -