اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئیسکو کو بلوں پر سرچارج وصول نہ کر نے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئیسکو کو بلوں پر سرچارج وصول نہ کر نے کا حکم

اسلام آباد (آئی این پی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئیسکو کو بجلی بلوں میں سرچارج وصولی سے روک دیا‘ عدالت نے حکم دیا کہ آئیسکو صنعتی صارفین سے نئے سرچارج منہا کرکے بل وصول کرے جبکہ صنعتی مالکان سرچارج کی رقم بطور ضمانت عدالت میں جمع کرائیں۔ منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئیسکو کی طرف سے صنعتی صارفین پر لگائے گئے سرچارج کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے آئیسکو کو بجلی بلوں میں سرچارج کی وصولی سے روک دیا۔ جسٹس عامر فاروق نے صنعتی مالکان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے حکم امتناعی جاری کیا۔ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ آئیسکو صنعتی صارفین سے نئے سرچارج منہا کرکے بل وصول کرے۔ صنعتی مالکان سرچارج کی رقم بطور ضمانت عدالت میں جمع کرائیں۔ واضح رہے کہ آئیسکو میں صنعتی صارفین پر مختلف مدوں میں سرچارج عائد کئے تھے۔

مزید : صفحہ اول