’’ود ہولڈنگ ٹیکس ‘‘کیخلاف متحد تاجر اتحاد کا یکم اگست کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
لاہور ( وقائع نگار )ودہو لڈنگ بنک ٹرانزیکشن ٹیکس پر تاجر برادری کے مطالبات منانے اور اپنی طاقت شو کر نے کے لیے متحدہ تاجر اتحاد قائم کر دیا ہے جس میں تاجر تنظیموں کے پانچ بڑے دھڑے ،صنعتکارگروپ سمیت ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن شامل ہیں جنھوں نے بینکوں میں رقوم کی منتقلی پر عائد کر دہ اعشاریہ تین فیصد ٹیکس یکسر مسترد کر تے ہوئے یکم اگست کی ملک گیر شٹرڈاؤ ن اور پہیہ جام ہڑتال کا مشتر کہ اعلان کر دیا ہے اس حوالے سے ہنگامی پر یس کانفر نس گزشتہ روز لاہور پر یس کلب میں ہو ئی ۔جس میں آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر ،انجمن تاجران پنجاب کے صدر چوہدری محبو ب سر کی ،قومی تاجر اتحاد کے صدر شیخ مشتاق ، انجمن تاجران پاکستان کے صدر اشر ف بھٹی ، لاہور ٹر یڈرز الائنس کے صدر صفدر علی بٹ ، آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری ملک وسیم کھو کھر ،پاکستان کسٹم کلیئرنس ایسو سی ایشن کے صدر حاجی امجد سمیت لاہور چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری آزاد گروپ کے چیئر مین راجہ حسن اختر ، عبد الو دو د علو ی ،آل پاکستان سیکنڈ ہینڈ کلو دنگ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری نعیم بادشاہ ،لاہور جیو لرز ایسو سی ایشن کے جنرل سیکر ٹری طاہر محمو د بھٹی ، انجمن تاجران لاہور کے صدر میاں طارق فیروز ، جنرل سیکرٹری حاجی طاہر نو ید ، شاہدرہ بورڈ کے صدر خلیل عبیر ،پاکستان کلاتھ بورڈ کے صدر لیاقت علی سیٹھی ، گلبر گ بور ڈ کے صدر ملک کلیم ، آٹو رکشہ کے صدر حافظ رضوان ،سلیم شیخ ، نصرت بٹ اور عرفان اقبال شیخ کے علاوہ مختلف مارکیٹوں کے منتخب نمائندے شامل تھے ۔تاجر نمائندوں کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ کے ساتھ گزشتہ روز پاکستان بھر کے 200سے زائد تاجروں کے نمائندوں نے ایف بی آر کے دفتر میں مذاکرات میں شمولیت کی ۔تاجروں کی جانب سے مسلسل اس ٹیکس کو ختم کرنے کے مطالبے کی وجہ سے اسحاق ڈار نے مذاکرات میں شامل ہونا مناسب نہ سمجھا جس کی وجہ سے چھ گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات بغیر نتیجہ ختم ہوگئے ۔حکومت کی جانب سے دوبارہ تاجروں کو مذاکرات میں شامل ہونے کی دعوت کو ٹھکرا دیا کیونکہ حکومت کی جانب سے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔اب پاکستان بھر کے تاجروں نے فیصلہ کرلیا ہے یکم اگست کو ہر صورت ہڑتال ہوگی خیبر سے لے کر کراچی تک تمام مارکیٹیں بند رہیں گی بلوچستان کے تاجروں نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اس کے علاوہ آل پاکستان ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے بھی ہمیں مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ملک بھر کے تاجر یکم اگست کو ہڑتال کی تیاریاں شروع کردیں اور تمام مارکیٹوں پر سیاہ بینرز آویزاں کئے جائیں ۔رہنماؤ ں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر حکومت نے ٹرانزیکشن ٹیکس ختم نہ کیا تو ہڑتال غیر معینہ مدت تک بھی کر سکتے ہیں۔