آرمی چیف کی اطالوی عسکری قیادت سے ملاقات ،دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت

آرمی چیف کی اطالوی عسکری قیادت سے ملاقات ،دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت

روم (خصوصی رپورٹ)بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے اٹلی کے آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ دونوں ملکوں کا مل کر دہشت گردی کے خاتمے کا عزم۔ اعلی اطالوی عسکری قیادت نے خطے کو محفوظ بنانے کے لئے پاک فوج کی قربانیوں اور کردار کو سراہا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اٹلی کے آرمی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈز آف آنر پیش کیا گیا۔ جنرل راحیل شریف اور اٹلی کی فوج کے سربراہ کے درمیان ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں دونوں ممالک میں دفاعی تعاون اور تربیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ اطالوی فوج کے سربراہ نے خطے کو محفوظ بنانے کے لئے پاک فوج کی قربانیوں اور کردار کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اٹلی کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے بھی ملاقات کی۔ اطالوی چیف آف ڈیفنس سٹاف کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی کو عزت اور توقیر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ دنیا کی دیگر افواج پاکستانی فوج کے تجربات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ اٹلی کے چیف آف ڈیفنس فورسز نے دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کی کاوشوں اور صلاحیتوں کو سراہا اور مل کر دہشت گردی کے خاتمے کا عزم ظاہر کیا۔

مزید : صفحہ اول