برآمد ہونے والے اسلحہ میں خود کش جیکٹ کا کوئی ذکر نہیں

برآمد ہونے والے اسلحہ میں خود کش جیکٹ کا کوئی ذکر نہیں

فیصل آباد(بیورورپورٹ)پولیس مقابلہ کے بعد جائے وقوعہ اور دہشت گردوں کی ٹیوٹا کرولا 2009ء ماڈل کی گاڑی اور گرے ہوئے ان کے موٹر سائیکل سے جو اسلحہ برآمد ہوا ہے اس میں اگرچہ پولیس نے اس میں خودکش جیکٹس کی برآمدگی کا کوئی ذکر یا اشارہ نہیں دیا تاہم بعض باخبر ذرائع کا اصرار تھا کہ دو خودکش جیکٹس بھی برآمد ہوئی ہیں جبکہ پولیس کا یہ دعویٰ ہے کہ وہاں سے 10دستی بم‘دو کلاشنکوف بمعہ 10میگزین‘ 4پسٹل و چھ میگزین اور سینکڑوں کی تعداد میں گولیاں برآمد ہوئیں جبکہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کار کا ماڈل نمبر NZE140R-GEMNKPانجن نمبر2NZEF1299اور چیسیز نمبرNZE140-2032972ہے علاوہ ازیں بعض دیگر باخبر ذرائع کے مطابق 2پسٹل 30بور 4میگزین‘31رؤند‘ایک بنڈولیئر‘ایک بیلٹ معہ کور 2پسٹل 9ایم ایم‘ 4میگزین 32رؤند‘10روسی ساخت دستی بم‘ایک ہتھوڑا‘ایک بیگ‘سامان فرسٹ ایڈ‘ میڈیسن‘ سرنج‘ مرہم پٹی وغیرہ ایک سیاہ رنگ کا برقعہ بھی برآمد ہوا ہے.

مزید : صفحہ اول