آر پی او فیصل آباد کا شہید کانسٹیبل حسیب الرحمن کے ورثاء کو 40لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم

آر پی او فیصل آباد کا شہید کانسٹیبل حسیب الرحمن کے ورثاء کو 40لاکھ روپے ادا ...

فیصل آباد(بیورورپورٹ)آر پی او فیصل آباد نے شہید کانسٹیبل حسیب الرحمن کے ورثاء کے لیے شہید فنڈ میں سے 40لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا ہے‘حکومت پنجاب کی جانب سے شہید کے ورثاء کے لیے مقررہ انعامی رقم کے علاوہ شہید کی بیوہ کو 60سال تک کی عمر تک ہر ماہ پوری تنخواہ ادا کی جائے گی جبکہ نماز جنازہ کے موقع پر ایف ڈی اے کے چیئرمین شیخ اعجاز احمدنے اعلان کیا کہ شہید کے ایک بھائی کو ایف ڈی اے میں ملازمت بھی دی جائے گی جبکہ ان کے بیٹے کی تعلیم بھی فری ہو گی.

مزید : صفحہ اول