نو عمر لڑکے نے مشکوک شخص کو گرفتار کروانے میں مدد دی

نو عمر لڑکے نے مشکوک شخص کو گرفتار کروانے میں مدد دی

فیصل آباد(بیورورپورٹ)جس مبینہ دہشت گرد کو حراست میں لیا گیا ہے اس کے بارے میں ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ جب باقی کار سوار دہشت گرد فرار ہو گئے اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر تلاشی شروع کی تو وہاں موجو د ایک نو عمر لڑکے نے پولیس کو اشارہ کر کے بتایا کہ سامنے دیوار کی اوٹ میں سے ایک مشکوک شخص بار بار اوپر سے جھانکنے کی کوشش کر رہا ہے تو پولیس نے اسے گھیرے میں لے کر قابو کر لیا. ذرائع کے مطابق اس باریش شخص سے ایک پسٹل بھی برآمد ہوا‘ انہی ذرائع نے مزید بتایا کہ نشاندہی کرنے والے لڑکے نے اسے دہشت گردوں کا ساتھی ہونے کے حوالے سے شناخت بھی کیا پولیس مزید تحقیق کے لئے اس لڑکے بھی ساتھ ہی لے گئی.

مزید : صفحہ اول