عدالت کادو افراد کو زندہ جلا نے والے سلامت مسیح سمیت 22ملزمان کا چالان 11اگست تک پیش کرنے کا حکم

عدالت کادو افراد کو زندہ جلا نے والے سلامت مسیح سمیت 22ملزمان کا چالان 11اگست ...

لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی عدالت نے یوحنا آباد میں دو افراد کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے کیس میں ملوث سلامت مسیح سمیت 22ملزمان کا چالان نشتر کالونی پولیس کو 11اگست تک پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔انسداد دہشت گردی کی عدالت میں نشترکالونی پولیس نے یوحنا آباد میں ہنگامہ آرائی کے دوران دو افراد کو زندہ جلا کر ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار سلامت مسیح سمیت 22ملزمان کو پیش کیا ،عدالت نے چالان پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو حکم دیا کہ 11اگست تک مکمل چالان عدالت میں پیش کیاجائے ،عدالت نے 22ملزمان کی حاضری مکمل کرتے ہوئے ان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔

زندہ جلا نے والے

مزید : صفحہ آخر